Namaz e Jinaza

نماز ِ جنازہ


نماز ِ جنازہ فرض کفایہ ہے۔ اس میں دو فرائض ہیں ۱۔ قیام یعنی کھڑے ہو کر پڑھنا ۔ ۲۔ چار بار تکبیر کہنا
نماز ِ جنازہ میں تین سنتیں ہیں ۔ ۱۔ اﷲ کی حمد و ثناء کرنا ۲۔ نبی ﷺ پر درود شریف پڑھنا ۳۔ میّت کے لیے دعا کرنا

طریقہ نماز : پہلے نیّت کر کے امام و مقتدی کانوں تک ہاتھ اٹھا ئیں اور اﷲ اکبر کہتے ہوئے ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لیں اور ثناء پڑھیں، پھر ہاتھ اٹھائے بغیر تکبیر کہیں اور وہی نماز والا درود شریف پڑھیں ، پھر ہاتھ اٹھائے بغیر تکبیر کہیں اور دعا پڑھیں، پھر ہاتھ اٹھائے بغیر تکبیر کہیں اور دائیں بائیں سلام پھیر دیں۔ مقتدی تکبیریں آہستہ کہے ا ور امام زور سے۔

نیت کرتاہوں چار تکبیر نماز جنازہ کی ، ثناء واسطے اﷲ تعالیٰ کے ، درود واسطے حضرت محمد ﷺ کے ، دعا واسطے حاضر اس میت کے ، پیچھے اس امام کے ، منہ میرا خانہ کعبہ کی طرف

پہلی تکبیر اَ للّٰہُ اَ کْبَرْ
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ سْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّ کَ وَ جَلَّ ثَنَاءُ کَ وَلَآاِلٰہَ غَیْرُکَ ۔

دوسری تکبیر اَ للّٰہُ اَ کْبَرْ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّ عَلٰیٓ اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ وَ سَلَّمْتَ وَ بَارَ کْتَ وَ رَ حِمْتَ وَ تَرَحَّمْتَ عَلٰیٓ اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اَ نَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُ ط

تیسری تکبیر اَ للّٰہُ اَ کْبَرْ
بالغ مرد و عورت کی دعا
اَ للّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ کَبِیْرِنَا وَ ذَ کَرِنَا وَ اُنْثٰنَا ، اَ للّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَ مَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِط
نابالغ بچے کی دعا
اَ للّٰھُمَّ ا جْعَلْہُ لَنَا فَرَ طاً وَّ اجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّ مُشَفَّعًا۔
نابالغ بچی کی دعا
اَ للّٰھُمَّ ا جْعَلْہَا لَنَا فَرَ طاً وَّ اجْعَلْہَا لَنَا اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْہَا لَنَا شَافِعَۃً وَّ مُشَفَّعَۃً۔

چوتھی تکبیر اَ للّٰہُ اَ کْبَرْ
اَ للّٰہُ اَ کْبَرْ کہہ کر دونوں طرف سلام پھیر دیں۔

Contact us

Mufti Muhammad Ismail Toru

Jamia Masjid-e-Aqsa Street No. 2 Railway Scheme No. 7 Railway Hospital Near Passport Office, Rawalpindi
Phone no. : 
+92 335 0290786 (for SMS n Call)
+92 311 4440006 (for whatsapp)
Email 1 : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
Email 2 : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. (in case you don't get answered from Email 1)
Timing : 11 AM - 1:00 PM , and between Magrib & Esha Prayers, Friday is Off

Bank Information :

Account Holder: Mufti Muhammad Ismail Toru
Account number: 0100296832013
Branch code 822
IBAN : pk65AIIN00001002966832013
Al Baraka bank, Bank Road, Rawalpindi